سرائے نعمت خان اور منگلور کالونی میں جنگلی کتوں کے حملوں سے لاکھوں روپے کے مویشی ہلاک

منگل 24 مئی 2016 13:53

ہری پور۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) سرائے نعمت خان میں جنگلی کتوں نے لاکھوں روپے کے مویشی ہلاک کر دیئے۔ سرائے نعمت خان اور منگلور کالونی کے رہائشی افراد کے نیگر میں چرنے کیلئے دیئے جانے والے مویشی بھینسیں، بکریاں اور گائے جن پر جنگلی کتے کئی روز سے حملہ کر رہے ہیں اورکتوں کے حملوں سے اب تک بہت سے پالتو جانور ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف سیاسی ، سماجی اورعوامی حلقوں نے جنگلی کتوں کے تدارک کا مطالبہ کیا ہے۔