کامیاب ریاست کے لئے اسلامی اصولوں کی پابندی کرنی ہو گی،علامہ اورنگزیب فاروقی

منگل 24 مئی 2016 13:52

مانسہرہ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) کامیاب ریاست کے لئے اسلامی اصولوں کی پابندی کرنی ہو گی ۔ مانسہرہ میں صوبائی تربیتی کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ملک میں اسلامی اصلوں کی پابندی کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں۔ کنونشن میں صوبہ بھر سے ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں ضلعی ذمہ داران کی حاضری لیکر 2018ء الیکشن تیاریوں کے سلسلہ میں منصوبہ بندی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصدر اہلسنت والجماعت خیبر پختونخوا علامہ عطاء محمد ذیشانی نے کہا کہ کارکن ہماری جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں، قیادت پر ہمارا بھرپور اعتماد ہے، 2018ء کے عام انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، انشاء الله حیران کن نتائج دیں گے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا رب نواز طاہر نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، اسلام اور پاکستان دونوں لازم و ملزوم ہے، پاکستان ہمارا قلعہ ہے اور اپنے قلعہ کی حفاظت جان پر کھیل کر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :