پی این ایس ذوالفقار حملہ کیس کے 5ملزموں کو سزائے موت سنا دی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2016 13:45

پی این ایس ذوالفقار حملہ کیس کے 5ملزموں کو سزائے موت سنا دی گئی

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء) پی این ایس ذوالفقار حملہ کیس کے 5 ملزموں کو سزائے موت سنا دی گئی۔ ملزمان کے وکیل کا کہنا ہے کہ جرم ،ٹرائل اور سزا سے متعلق ریکارڈ ملنے کے بعد اپیل کی جائے گی۔ ایڈووکیٹ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے کہا کہ پاک بحریہ کے پانچ افسران کو پی این ایس ذوالفقار پر حملے کی منصوبہ بندی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، ان افسران پر نیول جج ایجوٹینٹ جنرل برانچ میں مقدمہ چلایا گیا اور گزشتہ ماہ سزائے موت سنا دی گئی۔

وکیل کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے کسی قسم کا ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے نہ ہی سزا کی نوعیت سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ تاہم سزا پانےو الے سب لیفٹیننٹ حماد احمد کے والد کو بیٹے سے ملاقات کے دوران سزائے موت کا پتا چلا۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ کرنل ر انعام الرحیم کا کہنا ہے کہ جب تک پاک بحریہ سے سزا سے متعلق باقاعدہ اطلاع نہیں دی جاتی، اپیل نہیں کی جا سکتی،ریکارڈ ملنے کے بعد نیول اپیل کورٹ میں جائیں گے۔ ملزمان نے 6ستمبر 2014کو پی این ایس ذوالفقار پر حملہ کیا تھا،جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ ملزمان کو 21ستمبر 2014کو افغانستان فرارہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کے دیگر ملزمان میں عرفان اللہ،ارسلان نذیر،محمد حماد اور ہاشم نذیر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :