جدہ: سعودی طلبا اور طالبات کی مخلوط پارٹی کی ویڈیو نے میں ہنگامہ برپا کر دیا

منگل 24 مئی 2016 13:43

جدہ: سعودی طلبا اور طالبات کی مخلوط پارٹی کی ویڈیو نے میں ہنگامہ برپا ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء): سعودی عرب میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ طالب علموں ” لڑکے اور لڑکیوں“ کی مخلوط ڈانس پارٹی کی ویڈیو نے مملکت میں ہنگامہ برپا کر دیا۔ متعدد افراد نے ان طالب علموں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف کے ایک شاپنگ مال میں میڈیکل کے طالبعلموں کی گریجویشن کرنے کی خوشی میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو انٹرنیٹ پر اَپ لو ڈ ہوئی تھی۔

متعدد دیکھنے والوں نے طالب علموں کے ساتھ شاپنگ مال کی انتظامیہ کو بھی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کے سعودی عرب میں عوامی مقامات پرمخلوط پارٹیوں کی اجازت نہیں ہے ۔ اور ایسا کرنے والوں کے لیئے سزائیں تجویز کی گئیں ہیں۔ صرف نزدیکی رشتہ داروں کے وہ بھی متعین کردہ حدود کے اندر رہتے ہوئے ۔