آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چیک ریپبلک کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 مئی 2016 13:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیک ریپبلک کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں سربراہوں کے مابین دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جنرل جوزف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔