پیپلز پارٹی نے امریکی ڈرون حملے کے ضمن میں تحریک التوا جمع کرا دی

منگل 24 مئی 2016 13:38

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے امریکی ڈرون حملے کو علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس ضمن میں تحریک التوا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ ‘ شازیہ مری ‘ سید نویدقمر ‘ میر اعجاز حسین جاکھرانی اور سید اصغر علی شاہ کی طرف سے جمعہ کرائی گئی تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کو ایوان کی کارروائی روک کر زیر بحث لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :