بغیرنمبرپلیٹ نئی گاڑی سٹرک پر نہیں آسکے گی

پنجاب حکومت کی نیشنل ایکشن پلان پرعملدر آمد میں ایک اور پیش رفت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2016 13:35

بغیرنمبرپلیٹ نئی گاڑی سٹرک پر نہیں آسکے گی

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء) پنجاب حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پرعملدر آمد میں ایک اور پیش رفت ہو گئی۔ صوبے میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن ڈیلرز ہی کر کے دیا کریں گے۔ بغیر نمبر پلیٹ نئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکے گی۔

(جاری ہے)

چم چماتی نئے ماڈلز کی نئی گاڑیاں اب سڑکوں پر چلیں گی ضرور لیکن نمبر پلیٹ لگانے کے بعد۔ اب کار ڈیلرز ہی کریں گے نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن ، نیا نظام بنایا ہے وزیر اعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے ، اب تک 10 بڑے کار ڈیلروں نے نئے نظام کے تحت رجسٹریشن کی درخواست دی ہے۔ نئی گاڑی اور فوری رجسٹریشن پلیٹ ، نئے نظام کے بعد جعلی نمبر پلیٹوں سے بڑی حد تک چھٹکارا مل سکے گا۔

متعلقہ عنوان :