سندھ ہائی کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ایان علی کی ای سی ایل میں دوبارہ نام شامل کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2016 13:27

سندھ ہائی کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ایان علی کی ای سی ایل میں دوبارہ ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی طور پر کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ایان علی کی ای سی ایل میں دوبارہ نام شامل کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس کریم خان پر مشتمل ڈویڑن بینچ میں ای سی ایل میں دوبارہ نام شامل کرنے کے خلاف ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کئی چیزیں سامنے آئی ہیں۔ ایان علی کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ عدالتی ہدایت پر نام نکالا گیا اور پھر شامل کیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ دو گھنٹے میں نام دوبارہ کیسے شامل کیا گیا اس کی کیا وجہ ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نام دوبارہ شامل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ نہیں کیا۔ عدالت نے ایان علی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرکے سماعت ملتوی کردی۔