اقتصادی راہداری پر چلنے والے قافلے تجارت اور خوشحالی کے فروغ کیلئے سفر کریں گے، پرویز رشید

منگل 24 مئی 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے پاک چین اقتصادی راہداری کو امن اور ترقی کی شاہراہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پر چلنے والے قافلے تجارت اور خوشحالی کے فروغ کے لئے سفر کریں گے‘ اقتصادی راہداری سے خطے کے اربوں لوگوں میں باہمی روابط بڑھیں گے‘ پاکستان کی قیادت نے آنے والی نسلوں کو غربت اور جہالت سے پاک ملک دینے کا عزم کیا ہوا ہے۔

وہ منگل کو یہاں پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر اور علاقائی روابط کا فروغ پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوش اور خواہش ہے۔ پاکستان اور چین کی قیادت نے اقتصادی راہداری کا سفر شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین کی دوستی کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مل کر پوری دنیا میں امن کے لئے کردار ادا کیا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری امن اور ترقی کی شاہراہ ہوگی۔ اقتصادی راہداری پر چلنے والے قافلے تجارت اور خوشحالی کے فروغ کے لئے سفر کریں گے۔ اقتصادی راہداری سے روزگار کے بھی وسیع مواقع میسر ہونگے۔ اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوش ہے اس سے فاصلے کم اور دلوں کے رشتے مضبوط ہونگے۔ اقتصادی راہداری سے خطے کے اربوں لوگوں میں روابط بڑھیں گے اور جنوبی و وسط ایشیاء کے لوگ اس سے مستفید ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے دوستی کی بہترین مثال قائم کی ہے موجودہ حکومت نے عزم کیا ہوا ہے کہ آنے والی نسلوں کو غربت اور جہالت سے پاک ملک بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :