جدہ: گارڈین کی اجازت کے بغیر سعودی خواتین کے لیئے پاسپورٹ، شوریٰ کے اجلاس میں فیصلہ متوقع

منگل 24 مئی 2016 13:15

جدہ: گارڈین کی اجازت کے بغیر سعودی خواتین کے لیئے پاسپورٹ، شوریٰ کے ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء): سعودی عرب کی مجلس شوریٰ عنقریب سعودی خواتین کو ( ولی)”guardian“ کی منظوری کے بغیر پاسپورٹ رکھنے کے بارے میں اپنا فیصلہ دے گی۔ تفصیلات کے مطابق شوریٰ کے اجلاس کے مسودے میں خواتین کو الگ پاسپورٹ رکھنے کی اجازت کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔ خواتین کو پاسپورٹ کے اجراء کے لیے قانون سازی پر موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کا مقصد خواتین کی غیر قانونی سمگلنگ پر قابو پانا ہے۔

گذشتہ کچھ عرصہ سے خواتین کو عراق، شام اور یمن میں غیر قانونی طریقے سے لیجائے گیا تھا۔اسکے علاوہ شوریٰ سعودی خواتین کو پیش آنے والی مشکلات بھی احاطہ کرے گی جو عموما سعودی خواتین کو درپیش رہتے ہیں۔ گذشتہ دنوں کابینہ کے اجلا س میں سعودی خواتین کو پہلے ہی قومی شناختی کارڈ رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق خواتین کو گارڈین ” ولی“ کی اجازت کے بغیر پاسپورٹ کا اجراء قانونی طور پر ٹھیک ہے ۔

کیونکہ ہر وہ شہری جس کی عمر آٹھارہ سال ہے ۔ اسکو قومی شناختی کار ڈ حاصل کرنے کی اجازت ہے۔سکیورٹی کمیٹی نے کہا ہے کہ شادی شدہ اورغیر شادی شدہ خواتین کو اجازت ملنے سے ان مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا جو ان کو دوران سفر پیش آتیں ہیں۔ اور یہ اسلامی قوانین کے منافی بھی نہیں ہے۔