قومی جونیئر انڈر18- ہاکی چمپئن شپ میں کل مزید دو میچ کھیلیں جائینگے

منگل 24 مئی 2016 13:04

قومی جونیئر انڈر18- ہاکی چمپئن شپ میں کل مزید دو میچ کھیلیں جائینگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی جونیئر انڈر18- ہاکی چمپئن شپ میں کل بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ سندھ کلر اور بلوچستان وائٹس کے درمیان کھیلا جائیگا اور دوسرے میچ میں پنجاب وائٹس اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 13 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پنجاب کلر، خیبر پختونخوا گرین اور سندھ وائٹس،گروپ بی میں پنجاب وائٹس، خیبر پختونخوا وائٹس، سندھ کلر اور بلوچستان وائٹس، گروپ سی میں پنجاب گرین، خیبر پختونخوا کلر اور سندھ گرین جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب بلیو، اسلام آباد اور بلوچستان کلر کی ٹیمیں شامل ہیں، اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی،کوارٹر فائنل مقابلے29 مئی کو سیمی فائنل میچز 31 مئی کو کھیلے جائیں گے فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔