جونئیر تائیکوانڈو چمپین شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

منگل 24 مئی 2016 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام جونئیر تائیکوانڈو چمپین شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق چیمپین شپ میں 40 سے 50 کلب اور سکولوں کے بچوں کو مدعو کریں گے جس میں انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلے کھیلے جائیں گے۔