انٹرنیشنل سوئمنگ فیڈریشن نے پاکستانی دو تیراکوں کو اولمپکس تیراکی مقابلوں میں انٹری کی منظوری دیدی

منگل 24 مئی 2016 13:00

انٹرنیشنل سوئمنگ فیڈریشن نے پاکستانی دو تیراکوں کو اولمپکس تیراکی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) انٹرنیشنل سوئمنگ فیڈریشن نے وائلڈ کارڈ کے ذریعے پاکستانی دو تیراکوں کو اولمپکس تیراکی مقابلوں میں انٹری کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ماجد وسیم نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ فیڈریشن نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو وائلڈ کارڈ انٹری کیلئے چار بہترین تیراکون کے نام بھجوائے تھے جن میں سے دو تیراکوں کی منظوری کی اجازت دے دی گئی ہے دونوں تیراک اولمپک گیمز میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔