قائم مقام فیفا سیکریٹری جنرل مارکس کاٹنر خود کو لاکھوں پاوٴنڈ مالیت کے بونس کی ادائیگی کے الزام پر بر طرف

منگل 24 مئی 2016 13:00

قائم مقام فیفا سیکریٹری جنرل مارکس کاٹنر خود کو لاکھوں پاوٴنڈ مالیت ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے قائم مقام سیکریٹری جنرل مارکس کاٹنر کو خود کو لاکھوں پاوٴنڈ مالیت کے بونس کی ادائیگی کے الزام پر بر طرف کر دیا گیا ہے۔مارکس کاٹنر نے 2003 میں فنانس ڈائریکٹر کی حیثیت سے فیفا میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2007 میں وہ فیفا کے نائب سیکرٹری جنرل بن گئے تھے۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ قائم مقام سیکریٹری جنرل مارکس کاٹنر نے فیفا کے سابق سیکرٹری جنرل جیروم والک کی جگہ لی تھی۔ جیروم والک کو بھی بے قاعدگیوں کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔مارکس کاٹنر کی برطرفی فیفا کے سابق صدر سیپ بلیٹر کی جانب سے 2011 میں فیفا کے سابق نائب صدر مائیکل پلاٹینی کو کی جانے والی ادائیگیوں سے منسلک نہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فیفا کے سابق صدر سیپ بلیٹر اور سابق نائب صدر مائیکل پلاٹینی کو گذشتہ سال 13.5 لاکھ پاوٴنڈ کی ادائیگیوں کا مجرم پایا گیا تھا۔

60 سالہ مائیکل پلاٹینی نے یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی کی جانب سے خود پر عائد چھ سالہ پابندی کو ختم کرنے میں ناکامی کے بعد یوئیفا سے استعفیٰ دیدیا تھا۔فیفا کے سابق سیکریٹری جنرل 55 سالہ جیروم والک کو گذشتہ سال فٹبال سے منسلک سرگرمیوں پر 12 سال کے لیے معطل کیا گیا تھاان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ عالمی کپ کی ٹکٹوں کو اصل قیمت سے ہٹ کر فروخت کرنے کی سکیم میں شامل تھے جس کی انھوں نے تردید کی تھی۔