فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دفاعی چمپئن اسٹینلاس واورینکا نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

منگل 24 مئی 2016 12:59

فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دفاعی چمپئن اسٹینلاس واورینکا نے دوسرے ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دفاعی چمپئن اسٹینلاس واورینکا نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔فرینچ اوپن ٹینس کے دوسرے دن فرانس کے جائل سیمون نے برازیل کے ڈوٹرا سلوا کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

سیمون کی جیت کا اسکور سات چھ ،چھ چار اور چھ دو رہا۔ایک اور میچ میں دفاعی چمپئن اسٹینلاس واورینکا نے جمہوریہ چیک کے لوکاس روسول کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔وارینکا نے حریف کھلاڑی کے خلاف چار چھ ،چھ ایک ،تین چھ ،چھ تین اور چھ چار سے فتح حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :