ایشین سینئر ویمن نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کل ہوگا

منگل 24 مئی 2016 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء)ایشین سینئر ویمن نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کل بدھ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں کے مطابق ایشین سینئر ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 29 جولائی سے 6 اگست تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں ملایشیا، ہانک کانگ، جاپان، سنگاپور، بھارت، مالدیپ، سری لنکا، پاکستان، افغانستان، تھائی لینڈ، برونائی، کوریا اور چائینز تائپے کے ممالک شرکت کریں گے۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کے حوالے سے فیڈریشن2 بینکوں سے بات چیت کر رہا ہے ایونٹ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے صورتحال 25مئی تک واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہمیں سپانسر کرتے ہیں تو پاکستان کی ٹیم چیمپین شپ میں شرکت کریگی۔