افغان صوبے ہلمند میں طالبان کے نامزد گورنر ملا منان فضائی حملے میں مارے گئے۔افغانستان کی پولیس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2016 12:59

افغان صوبے ہلمند میں طالبان کے نامزد گورنر ملا منان فضائی حملے میں ..

ہلمند(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء) افغانستان میں طالبان کے اہم رہنما اور صوبے ہلمند میں طالبان کے نامزد گورنر ملا منان فضائی حملے میں مارے گئے۔افغانستان کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہلمند میں طالبان کے نامزد گورنر ملا منان ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے، ہلمند پولیس کے سربراہ آقا نور قندوز کے مطابق مرجع کے علاقے میں ہونے والے فضائی حملے میں ملا منان زخمی ہوا اور پیر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

فضائی حملے میں طالبان کی مالی معاونت کرنے والا بھی مارا گیا جبکہ اس حملے میں کئی دیگر طالبان جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ ضلع میں 6 روز قبل شروع ہونے والے آپریشن خنجر کا حصہ تھا۔ آپریشن کے دوران 30 طالبان ہلاک اور 50 زخمی ہوچکے ہیں۔آپریشن کے دوران افغان سکیورٹی فورسز کے 8 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آپریشن خنجر طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور سکیورٹی پوسٹس پر ان کے حملوں کے باعث شروع کیا گیا تھا۔