انڈس ہائی وے پر جامشورو کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 10افراد جاں بحق ‘20 زخمی
میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2016 12:59
جامشورو(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء) انڈس ہائی وے پر جامشورو کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں10افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے پر جام شورو سیہون سیکشن کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے مسافربس الٹ گئی۔ امری کے مقام پر پیش آنےوالے حادثے میں10 افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
بس شہداد کوٹ سے کراچی جارہی تھی۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔حادثے میں کراچی کے رہائشی 6مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،بعد ازاں چار مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ان میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.