قومی روپ سکیپنگ ٹیم چین میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ گئی

منگل 24 مئی 2016 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) قومی روپ سکیپنگ ٹیم انٹرنیشنل روپ سکیپنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ گئی ہے، قومی دستہ کے سربراہ ملک محمد آصف، کوچ عدنان سمیع ، کھلاڑیوں میں محمد ارسلان، عابدہ صدیقی، محمد ایان، سردار مجتبیٰ، احمد علی،منائل ملک، لیبیہ ملک،آکاس افضل شامل تھے،ٹورنامنٹ 16 مئی سے 23 مئی تک چین میں کھیلا گیا-