دبئی: بیٹے کے قاتل کو سزائے موت ملنی چاہیئے: والدین

منگل 24 مئی 2016 12:54

دبئی: بیٹے کے قاتل کو سزائے موت ملنی چاہیئے: والدین

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء) :شارجہ میں جمعے والے دن زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے (عبیدہ) کے والدین عدالت ، انتظامیہ سے استداعا کی ہے کہ ملزم کو سزائے موت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں مجرم کو معاف نہیں کریں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ اس کو بھی قرار واعی سزا ملے جس کا وہ مستحق ہے. بچے کے جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکٹ کی اور ہر آنکھ سوگوار تھی.اس سے پہلے دبئی پولیس کواپنے گھر کے سامنے سے لاپتہ ہو جانے والے بچے کی کی نعش الورقہ کے علاقے سے ملی تھی۔

ڈایئریکٹر خمیص مطار الموضینہ نے بتایا کہ سات سالہ بچہ عبیدہ جمعے کے دن شام کو سات بجے ک اپنے گھر کے سامنے آخری دفعہ کھیلتا ہوا دکھائی دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسکے گھر والوں پولیس کو اطلاع دی اور خود بھی گھنٹوں اپنے بچے کو ڈھونڈتے رہے۔

(جاری ہے)

پولیس کافی تگ و دو کے بعد ایک 48سالہ اردنی شہری کو گرفتار کیا ۔ جس پر پولیس کو شک تھا کہ وہ اس واقع میں ملوث ہے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ ملزم نے بچے کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی اور اسکے بعد اسکو قتل کر دیا۔پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے ملزم کو اس واقعے کے فوراََ بعد اس علاقے سے اپنی رہائش بدلنے پر شک کی بنا پر پکڑلیا تھا۔ دوران تفتیش اردنی شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ اسنے بچے کو اپنے ساتھ بیٹھنے کا کہا ۔ اس وقت اس نے شراب پی رکھی تھی ۔ اسکے بعد اسکو اپنے ساتھ لے گیا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ اس نے بچے کے ساتھ زیادتی بھی کی اور پہچانے جانے کے ڈر سے اسنے اس کوقتل کر دیا ۔ جبکہ اس کی نعش کو دبئی درخت کے نیچے پھینک دیا۔

متعلقہ عنوان :