کیلیفورنیا:12 سالہ بچے نے کالج کی تین ڈگریاں حاصل کرلیں

منگل 24 مئی 2016 12:42

کیلیفورنیا:12 سالہ بچے نے کالج کی تین ڈگریاں حاصل کرلیں

کیلفورنیا کے رہنے والے 12سالہ ہونہار بچے نے کم عمری میں ہی کمیونٹی کالج کی تین ڈگریاں حاصل کرلیں۔ اور اسے دو یونورسیٹیوں میں داخلے کے لیئے بھی پیشکش ہو چکی ہے۔بارہ سالہ تنشق ابراہم نے بارہ سال کی عمر میں کالج ڈگری حاصل کیں۔ یو سی سینٹاکروز سے اسے سکالرشپ بھی مل چکا ہے۔ یو سی ڈیوس اور یو سی سینٹاکروز میں کسی میں جانے کا سوچ رہا ہے ابھی یہ تہہ کرنا باقی ہے۔

ابراہم نے بتایا کہ میں بائیو میڈیکل انجینئر بننا چاہتا ہوں۔ اور امید ہے کہ میں آ ٹھارہ سال کی عمر میں میڈیکل ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کر لوں گا۔ابراہم نے سات سال کی عمر میں کمیونٹی کالج میں داخلہ لیا تھا ، اور پچھلے سال اسنے امریکن ریور کالج سے ایسوسی ایٹ کی ڈگری حاصل کی۔کالج پروفیسروں کو اسکے کلاس میں بیٹھنے پر اعتراض تھا لیکن پھر اس شرط پر اسے کلاس میں بیٹھنے کی اجازت ملی کے کوئی بڑا اس کے ساتھ بیٹھے ۔

(جاری ہے)

ابراہم کو مجبوراََ کلاس میں اپنی ماں کے ساتھ بیٹھنا پڑا۔بیالوجی کے پروفیسر کی طرف سے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ وہ یہ سمجھتے ہو ں کہ میں ایک چھوٹا بچہ ہوں ۔وہ مجھ سے اکثر و پیشتر سوالات پو چھتے تھے۔ ابراہم نے چار سال کی عمر میں آئی کیو سوسائیٹی کا رکن بن گیا تھا۔ابراہم نے کہا کہ وہ ایک عام سے بچہ ہی ہے لیکن اسکو پڑھنے اور نئی چیزیں سیکھنے کا شوق ہے۔