بھارتی کرکٹرویرات کوہلی پینٹر بن گئے

منگل 24 مئی 2016 12:22

بھارتی کرکٹرویرات کوہلی پینٹر بن گئے

بنگلور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2016ء )بھارت ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے ڈانسنگ اور گلوکاری کرنے کے بعد اب پینٹنگ کے میدان میں جوہر دکھانے شروع کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور نے ویرات کوہلی کی پینٹنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ پہاڑ،ندی اور ہٹ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ،27سالہ کوہلی ا س وقت اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں اور رواں سیزن میں 14میچز کھیل کر 900سے زائد رنز سکور کرچکے ہیں۔