جدہ: کسٹمز حکام نے 47,000ممنوعہ نشہ آورگولیاں برآمد کر لیں

منگل 24 مئی 2016 12:08

جدہ: کسٹمز حکام نے 47,000ممنوعہ نشہ آورگولیاں برآمد کر لیں

جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء): سعود ی ائر پورٹ کسٹمز اتھارٹی نے ترسیل کی جانے والے سامان سے زنانہ لباسوں میں چھپائی گئی ۔ممنوعہ منشیات کی گولیوں کی بڑی مقدار ضبط کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریاض ائر پورٹ سے بھیجی جانے والے سامان کو کسٹمز حکام نے جب چیک کیا تو اس میں سے 47,000کیپتاگن” captagon“ گولیاں برآمدکر لیں ۔ کسٹمز حکام نے بتایا کہ مزکورہ شپمنٹ پر غلط نام اور پتہ درج تھا۔ گلیوں کو زنانہ لباس میں بڑی مہارت سے پیک کیا گیا تھا۔ لیکن کسٹمز حکام نے اتنی ہی مہارت سے تمام گلیوں کو برآمد کر لیا ۔