مجیب الرحمان شامی کو پروگرام کے دوران کس کا فون آیا؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 مئی 2016 12:04

مجیب الرحمان شامی کو پروگرام کے دوران کس کا فون آیا؟

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی2016ء) : نجی ٹی وی پروگرام کے میزبان صحافی مجیب الرحمان کو پروگرام کے وقفے کے دوران ایک کام موصول ہوئی جب ان سے دریافت کیا گیا کہ فون کس کا تھا؟ تو انہوں نے بتایا کہ مجھے ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ کا ٹیلی فو ن آیا جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان کا کوئی بھی حصہ یہانتکہ ایک انچ زمین بھی افغانستان کو نہیں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محض ایک دروازہ افغانستان کے حوالے کیا گیا ہے ۔اس دروازے کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ گیٹ افغان سر زمین پر واقع ہے جس کے بعد اس دروازے کو پاکستان نے خیر سگالی جذبات کے تحت افغانستان کے حوالے کر دیا۔یاد رہے کہ انگور اڈا چیک پوسٹ کے حوالے سے یہ باتیں سامنے آ رہی تھیں کہ پاک فوج نے اس چیک پوسٹ کو افغان فوج کے حوالے کر دیا ہے تاہم جنرل عاصم باجوہ نے لائیو شو کے دوران مجیب الرحمان شامی کو بذریعہ ٹیلی فون اس غلط فہمی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ان کی تصحیح کی۔