چارسدہ،سنگین جرائم میں مطلوب مجر م اشتہاری کے سہولت کار گرفتار

منگل 24 مئی 2016 11:53

چارسدہ۔24 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء ) سنگین جرائم میں مطلوب مجر م اشتہاری کے سہولت کار گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی عزیز آباد سرڈھیری کے انچارج انسپکٹر مطہر شاہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ٹھیکیدار کلے میں کارروائی کر تے ہوئے قتل اقدام قتل بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں میں ملوث گینگ امجد ،واجد کے مبینہ سہولت کار کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر مطہر شاہ کے مطابق گرفتار سہولت کار کاشف ولد عنایت عرف خٹک سے مذکورہ بالا مجرمان کے نمبرات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف دفعہ 216کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :