موسمی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مہم کاآغاز

منگل 24 مئی 2016 11:53

پشاور۔24 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء )موسمی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ضلعی حکومت اور محکمہ لائیوسٹاک نے ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیاہے جس کیلئے 100ٹیمیں تشکیل دیکر ضلع کو پانچ زونز میں تقسیم کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر معصوم‘ محکمہ لائیوسٹاک کے چیئرمین ونائب چیئرمین ڈسٹرکٹ ممبرز ملک امان ‘ارشد شنواری اور دیگر افراد کے ہمراہ جانوروں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے خصوصی مہم کا افتتاح کیااس موقع پر ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر معصوم نے بتایاکہ کسان بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ تعاون کیاجائیگا اور تمام کسانوں کے دروازے پر سٹاف کو پہنچایاجائیگا جبکہ ویکسینیشن ہفتہ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی اور جوورکر اچھا کام کریگا اس کو خصوصی انعام بھی دیاجائیگا ۔