مردان، معیاری تعلیم کی فراہمی مقامی حکومت کی ا ولین ترجیح ہے، سجاد احمد

منگل 24 مئی 2016 11:52

مردان۔24 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء ) معیاری تعلیم کی فراہمی مقامی حکومت کی ا ولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا‘ان خیالات کا اظہار ایک غیر سرکاری تنظیم الف اعلان اور سائبان ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام یونین کونسلوں پلو ڈھیری،کٹہ خٹ،گمبت،کنڈر،رستم،مچھی اور بازار میں منعقدہ تعلیمی جرگوں سے الف اعلان کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر سجاد احمد، سائبان ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے صدرمحمد عارف، سائبان ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے پروگرام منیجرفیاض الاسلام،شان زیب اور سجاد یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سکولوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ممبران کے جو اختیارات ہیں وہ ا ن اختیارات کو بروئے کار لاکر سکولوں کے مسائل سکولوں کی سطح پر حل کریں اور پی ٹی سی فنڈ کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جاسکے اوراس سلسلے میں جو کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ان میں مقامی نمائندوں کو شامل کیا جائے تا کہ پی ٹی سی کی مد میں جو فنڈ آتا ہے وہ با اختیار لوگوں کے ہاتھوں شفاف طریقے سے خرچ ہوسکے اور سکولوں کے بنیادی مسائل حل ہوں اور طلبہ کی بنیادی ضرورت پوری ہوں۔

متعلقہ عنوان :