Live Updates

چارسدہ‘ رمضان المبارک کے ایک ہفتہ بعد صوبہ خیبر پختو نخواہ کے تمام اضلاع میں عازمین حج کو ٹریننگ دی جائیگی،میاں امیر نواز کاکاخیل

منگل 24 مئی 2016 11:51

چارسدہ۔24 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء ) ماسٹر ٹرینر عازمین حج میاں امیر نواب کا کا خیل نے حج ٹرینگ شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ رمضان المبارک کے ایک ہفتہ بعد صوبہ خیبر پختو نخواہ کے تمام اضلاع میں عازمین حج کو ٹریننگ دی جائیگی جس کی نگرانی ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی کرینگے اور وہ عازمین حج کووزارت مذہبی امور کی طرف سے ضروری ہدایات بھی دینگے ۔

میاں امیر نواب کا کا خیل نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر یٹ حج کی طرف سے ماسٹر ٹرینرز کو دوروزہ حج ٹر یننگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

رمضان المبار ک کے ایک ہفتہ بعد ماسٹر ٹرینر خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں عازمین حج کے احکامات اور وزارت مذہبی امور کی طرف سے خصوصی ہدایات دینگے۔انہوں نے خیبر پختونخواہ کے جملہ ماسٹر ٹرینرز کو تلقین کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے کے ٹریننگ سنٹروں میں پہنچ جائے اور عازمین حج کی تربیت اور مذہبی امور کے ساتھ مکمل تعاون میں کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر مذہبی امور حج سردار محمد یوسف اور سیکرٹری مذہبی امور عامر سہیل نے حجاج کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ بیت اللہ شریف میں توسیع کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے کسی کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے تو وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :