Live Updates

رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو تحریک انتشار کا نام دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 مئی 2016 11:50

رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو تحریک انتشار کا نام دے دیا

لاہور: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی2016ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو تحریک انتشار کا نام دے دیا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گذشتہ رات رانا مشہود نے تین گھنٹوں تک کسانوں کے مسائل سنے۔چئیرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دینے والے کسانوں سے مذاکرات کامیاب رہے۔

کسانوں کے احتجاج کے باعث پورا شہر متاثر ہوا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہکسانوں کے نمائندوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے انہیں خریدنے کی کوشش کی۔ تحریک انصاف اور شیخ رشید کسانوں کو اکساتے رہے۔ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو تحریک انتشار قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ تحریک انتشار نے کسانوں کو بھڑکایا، ان کا ایجنڈا عیاں ہو جانا چاہئیے، ان کا ایجنڈا انتشار پھیلانا اور ترقی کا راستہ روکنا ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ورغلانے کا مقدمہ عوام کی عدالت میں درج کروائیں گے۔ عوام خود2018کے انتخابات میں ان کے خلاف فیصلہ سنا دیں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں 96اسکولز بند ہیں، باقی کھولے گئے اسکولوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دئے گئے ہیں۔سکیورٹی خدشات کے تحت اسکولوں کو بند کرنے کا تاثر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کھلے ہوئے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جن اسکولوں میں سالانہ امتحانات جاری ہیں ان اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہترہے۔حکومت ڈرون حملوں کو ملکی سالمیت کے خلاف سمجھتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات