لاہور میں گودام کی دیوار گرنے سے اورنج لائن منصوبے کے8 مزدور جاں بحق،5زخمی
منگل 24 مئی 2016 11:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) واڑہ گجراں میں زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے خیموں میں سوئے اورنج لائن منصوبے کے 8مزدور جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقے واڑہ گجراں میں قائد اعظم انٹر چینج کے قریب ایک خالی اراضی میں اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں نے خیمہ بستی قائم کررکھی تھی، چند روز قبل خالی اراضی کے مالکان کی جانب سے وہاں گودام کی تعمیر شروع کردی گئی تھی۔
گودام کی دیوار وہاں ڈالی گئی مٹی، تیز بارش اور ہواوٴں کے جھکڑ کا دباوٴ برداشت نہ کرسکی اور ڈھے گئی۔ مزدوروں کے 3 خیمے گرنے والی دیوار کی زد میں آگئی اور 13 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن موقع پر پہنچے اور انہوں نے تمام مزدوروں کو نکال کر میوہسپتال پہنچادیا، جہاں ڈاکٹروں نے7 مزدوروں کی موت کی تصدیق کردی جب کہ 6 کو طبی امداد کی فراہمی شروع کردی، اسی دوران ایک اور مزدور بھی دم توڑ گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.