اسلام آباد ،پانامہ لیکس ٹی اوآرکمیٹی کاپہلااجلاس کل شام 4بجے طلب کرلیاگیا

اجلاس میں ٹی اوآرکے قانونی وآئینی پہلووٴں کاجائزہ لیاجائیگا

پیر 23 مئی 2016 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مئی۔2016ء) پانامہ لیکس ٹی اوآرکمیٹی کاپہلااجلاس کل بدھ کی شام 4بجے طلب کرلیاگیا۔اجلاس میں ٹی اوآرکے قانونی وآئینی پہلووٴں کاجائزہ لیاجائیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کاکہناہے کہ ٹی اوآرپارلیمانی کمیٹی کیلئے اپوزیشن اورحکومت کی جانب سے 6،6نام موصول ہوچکے ہیں اورکمیٹی کانوٹیفکیشن کل منگل کوجاری کردیاجائیگا،کمیٹی کاپہلااجلاس بدھ 25مئی کو شام4بجے اسپیکرچیمبرمیں طلب کیاگیاہے ،پہلے اجلاس میں ٹی اوآرزکیلئے قانونی اورآئینی پہلووٴں کاجائزہ لیاجائیگا۔