اقتصادی رابط کمیٹی نے ایک ارب 75کروڑ کے رمضان پیکج کی منظوری دیدی،اس سال اس پیکج میں 25کروڑ روپے اضافہ کیا گیا ہے
گوادر بندرگاہ کی فعالیت اور ترقی کے لئے رعائیتی معاہدے کے تحت ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری
پیر 23 مئی 2016 22:50
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی (ای سی سی ) نے ایک ارب 75کروڑ کے رمضان پیکج کی منظوری دیدی ہے ‘گذشتہ سال کی نسبت اس سال اس پیکج میں 25کروڑ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔پیر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں رمضان المبارک 2016کے لیے پونے دو ارب کے پیکج کی منظور ی دی گئی ہے گذشتہ سال رمضان پیکج 1.5بلین کا تھا ۔رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر 22اشیاء پرخصوصی رعائیت ہوگی۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملک بھر میں 27اپریل سے مختلف اشیاء پر خصوصی رعائیت دے رہا ہے یہ رعائیت رمضان المبارک کے دوران بھی جاری رہے گی‘مجموعی طور پر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن رمضان المبارک کے دوران 1000سے زائد آئٹمز پر 5سے 10فیصد رعائیت دیگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.