وزیر اعظم نے آف شور کمپنیز ‘قرضے معافی کمیشن کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے لیئے6اراکین کی نامزدگی کر دی

پیر 23 مئی 2016 22:50

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آف شور کمپنیز ‘قرضے معافی کمیشن کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے لیئے6اراکین کی نامزدگی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھجوائے گئے خط میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بتا یا کہ اس حوالے سے قومی اسبملی کے 19مئی کے اجلاس اور سینٹ کے 20مئی کے اجلاس میں پیش کی گئی قرار داد کی روشنی میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے حکومت کی جانب سے 6اراکین کی نامزدگی کی ہے ۔ممبران میں سینٹیر میر حا صل خان بزنجو ‘ سینیٹر اسحاق ڈار ،خواجہ محمد آصف،ایم این اے اکرم خان درانی ، ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ایم این اے انوشہ رحمان شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :