Live Updates

صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خان نے تحریک انصاف کو ’’تحریک انتشار‘‘ قرار دیدیا

تحر یک انصاف کسانوں کو انتشار اور گھیراو جلاو کی ترغیب دے رہی ہے‘ڈاکٹرز ، نرسز یا نابینا افراد کا احتجاج ہو ہم نے بیٹھ کر انکے ساتھ مزکرات کے ذریعے مسائل حل کیے ہیں‘ عمران خان کا نصب العین ہے کہ ملک کو عدم استحکام اے دوچار کیا جائے‘میڈیا سے گفتگو

پیر 23 مئی 2016 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خان نے تحریک انصاف کو ’’تحریک انتشار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے تحر یک انصاف کسانوں کو انتشار اور گھیراو جلاو کی ترغیب دے رہی ہے‘ڈاکٹرز ، نرسز یا نابینا افراد کا احتجاج ہو ہم نے بیٹھ کر انکے ساتھ مزکرات کے ذریعے مسائل حل کیے ہیں۔ سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ تحر یک انصاف کو دھر نوں اور لوگوں کو انتشار دلوانے کے سواکوئی اور کام نہیں آتا اور اب وہ کسانوں کو بھی انتشار دلاکر اپنی سیاسی دکاندار چمکا رہی ہے مگر تحر یک انصاف اپنے عزائم میں ہر بار ناکام ہو ئی ہے اور اب بھی انکے ہاتھوں مایوسی کے سواکچھ نہیں آئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’’تحریک انتشار ‘‘ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہی ہے عمران خان کا نصب العین ہے کہ ملک کو عدم استحکام اے دوچار کیا جائے تحریک انتشار کے قائدین دوسرے گروپ کو دھرنا اور جلاو گھیراو کا کہہ رہے ہیں عوام کے سامنے وہ لوگ بے نقاب ہوگئے ہیں جو ملک کو عدم استحکام کی طرف لیجانے کی کوشش کررہے ہیں وہ ناکام ہوں گے اور ملک میں جمہو ریت چلتی رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے اور ہم مذاکرات سے ہی مسائل حل کر نے کے حامی ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات