پنجاب اسمبلی کے سامنے کسان اتحاد کونسل مطالبات کے حق میں احتجاجی و دھر نا،تحر یک انصاف ‘عوامی مسلم لیگ ‘(ق) لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی بھی شر کت

کسانوں نے احتجاجا پنجاب اسمبلی کے سامنے کئی آلوکی بوریوں کو آگ لگا دی ‘گرمی کی شدت سے درجنوں بے ہوش ،کسانوں کامسائل کے حل کیلئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

پیر 23 مئی 2016 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) صوبائی درالحکومت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے کسان اتحاد کونسل کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھر نہ ‘تحر یک انصاف ‘عوامی مسلم لیگ ‘(ق) لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی بھی شر کت ‘کسانوں نے احتجاجا پنجاب اسمبلی کے سامنے کئی آلوکی بوریوں کو آگ لگا دی ‘گرمی کی شدت سے درجن سے زائد کسان بے ہوش جبکہ کسانوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

پیرکے روز سینکڑوں کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں کر پشن کیخلاف صدر خالدکھوکھر کی قیادت میں احتجاجی دھر نہ دیا جس میں شر کاء نے اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کیخلاف بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر پاکستان میں کھادوں کی قیمتوں میں کمی، بھارت سے کھاد کی درآمد روکنے اور بجلی سستی کرنے ‘ کھادوں پر سیلز ٹیکس کی کمی ، ٹیوب ویل کیلئے ٹیرف میں کمی اور اجناس کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے ‘بجلی کے ٹیوب ویل کے لئے ٹیرف کم کیا جائے ‘ اجناس کی امدادی قیمتوں پر عملدرامد یقینی بنایا جائے‘ بنجر زمینیں آباد کرنے والے کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالکانہ حقوق دئیے جائیں کے مطالبات درج تھے کسانوں نے حکومت کو احساس دلانے کے لئے ٹریفک بھی بلاک کردی جس سے شہریوں اور مظاہر ین میں جھگڑے اور ہاتھا پائی بھی ہوتی رہی ہے کسانوں نے اس موقع پر احتجاج کے طور پر سبزیاں سڑک پر پھینک دیں‘کسانوں نے آلو کی بوریاں وزیراعلی ہاوس کے باہر کھول دیں اور ان کو آگ لگا دی جس سے علاقے میں خو ف و ہراس پھیل گیااس موقع پر شدید گرمی کی وجہ سے متعدد مظاہرین بے ہوش ہوگئے اس موقعہ پر کسانوں کے دھر نے میں شر کت کر نیوالے تحر یک انصاف کے شاہ محمودقر یشی اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں‘ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو کسان کو خوشحال کر دیں گے ‘حکمرانوں کی کسانوں کیخلاف پالیساں ملک دشمنوں سے بھی زیادہ خطر ناک ہیں ‘(ن) لیگ والوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کسان اپنی زمین لندن ‘امر یکہ دوبئی میں لیکر نہیں جائیں بلکہ یہاں ہی رہیں گے انکے مسائل حکومت کو حل کر نا ہوں گے ‘حکمران میٹروٹرین پر200راب لگاتے ہیں مگر کسانوں کو سبسڈی دینے کو تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو کسان کو خوشحال کر دیں گے‘موجودہ حکمران کسان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور ملک بھر کے کسانوں کی جنگ آج لاہور میں لڑی جا رہی ہے‘ حکمران آتے ہیں ، وعدے کرتے ہیں اور اگلے دل بھول جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی پالیساں کسانوں سمیت پوری عوام کیلئے خطر ناک ہیں ا ور ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی مسائل میں کمی نہیں اضا فہ ہو رہا ہے آج پاکستان کا کسان حکمرانوں کی پالیسوں سے تنگ آکر خود کشیاں کر رہے ہیں مگر حکمران اپنے کسان کو فائدہ دینے کی بجائے بھارت کے کسانوں کو فائدہ دینے میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ صرف ویہی منصوبے بناتی ہے جہاں انکو اپنا سیاسی فائدہ نظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ ہیں انکے احتجاجی دھر نوں سمیت ہر احتجاج میں گلی محلوں میں انکے ساتھ ہوں گے کیونکہ جب تک کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے ملک میں خوشحالی نہیں آئیگی ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور والو !جمہوریت بیوہ ہو نے والی ہے، اپوزیشن کے ٹی او آرز سے کوئی پیچھے ہٹا تو ٹانگیں توڑ دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آج بدقسمتی سے ملک پر جھوٹوں کی حکومت ہے، کسان کوسستی بجلی اور پانی نہیں مل رہا جبکہ حکمرانوں کے بیٹے جس چیز کو بھی ہاتھ لگاتے ہیں وہ سونا بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بیوہ ہونے والی ہے، اگر کوئی اپوزیشن کے ٹی او آرز سے پیچھے ہٹا تو ٹانگیں توڑ دی جائیں گی۔پیپلزپارٹی کی فائزہ احمد ملک نے کہا کہ (ن) لیگ نے پورے ملک کو تباہ کردیا ہے اور آج ہر کوئی پنجاب حکومت کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسانوں کے ساتھ ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ کسانوں کے تمام مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کر یں ۔