چترال، کوشت پل ٹوٹنے سے مزدا گاڑی دریا میں گرگئی ،3افرادجاں بحق

پیر 23 مئی 2016 22:40

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) چترال کے بالائی کوشت کے مقام پر دریاپر پُل عبورکرتے ہوئے ایک مزدا گاڑی دریا میں گرنے سے تین افراد کی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ ملکوکے مطابق ایک مزداگاڑی دریا پر پل عبورکررہا تھاکہ مزدا (چھوٹاٹرک)دریا میں گرگیا ہے جس کے نتیجے میں ابھی تک تین افراد کی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق بلبل خان اور فدا حسین ٹھیکدار اور ایک ڈرائیور کی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے تاہم ملکو پولیس جائے حادثہ پر جاچکی ہے ان کی آنے کے بعدصحیح اندازہ ہوگاکہ کتنے لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پل پچھلے سال سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوا تھا جسے بعدمیں فوج کی تعمیراتی کمپنی نے دوبارہ تعمیرکیاتھا۔

متعلقہ عنوان :