محنت کش کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ میں بھرپور طریقے سے شریک ہونگے،رانا محمود علی خان

پیر 23 مئی 2016 22:33

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان، جنرل سیکریٹری حافظ سلمان بٹ اور صوبائیی صدور پنجاب ملک عبد العزیز، کے پی کے تلہ خان، بلوچستان عبد الرحیم میرداد خیل اور سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ بخاری نے مشترکہ بیان میں مورخہ 25تا 27مئی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں پشاور تا کراچی ’’کرپشن فری پاکستان ٹری مارچ‘‘ کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کراچی سے لیکر خیبر تک محنت کش ٹرین مارچ میں بھرپور طریقے سے شریک ہوں گے اور 27 مارچ کو بن قاسم ریلوے اسٹیشن پر پاکستان اسٹیل ودیگر ملحقہ یونینز پی آئی اے، کے پی ٹی، کے ایم سی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، شپ یارڈ، واپڈا، کے الیکٹرک اور پرائیوٹ سیکٹر کے ہزاروں محنت کش ٹرین مارچ کے شرکاء کا خیرمقدم کریں گے۔

(جاری ہے)

رانا محمود علی خان نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے ہمیشہ محنت کشوں کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے۔ قومی اداروں کی نجکاری پاکستان کے فروخت کے مترادف ہے۔ سراج الحق محنت کشوں کی مضبوط آواز ہے اور قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف سب سے پہلے آواز سراج الحق نے ہی اٹھائی تھی اور آج بھی سراج الحق محنت کشوں پر ہونے والے مظالم اور ظلم وزیادتیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ آواز اٹھارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :