محکمہ فنانس کی نااہلی تاحال وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے باوجود ڈی ایم سیز کو گرانٹ جاری نہ ہوسکی

پیر 23 مئی 2016 22:32

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،چیئرپرسن محترمہ کنیز فاطمہ اور جنرل سیکریٹری ملک محمد نواز نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی سندھ کی منظوری کے باوجود تاحال محکمہ فنانس کی نااہلی کی وجہ سے گرانٹ کے چیکس جاری نہ ہوسکے جسکی وجہ سے ڈی ایم سیز کے ہزاروں ملازمین تاحال ماہ اپریل کی ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

جس سے ملازمین میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے اور کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتاہے اور خرابی صورتحال کی ذمہ داری محکمہ فنانس سندھ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :