نواب ثناء اﷲ خان زہری رکن صوبائی اسمبلی پرنس علی احمد بلوچ کی رہائش گاہ پر گئے ،والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس

پیر 23 مئی 2016 22:30

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری پیر کے روز یہاں رکن صوبائی اسمبلی پرنس علی احمد بلوچ کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو اور وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ قاضی ہمایوں نظامی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان ، میربزن بزنجو کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ان کی عیادت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :