خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ناظمین فنڈزنہ ملنے پرسراپااحتجاج بن گئے

صوبے کے ناظمین پرمشتمل آل ڈسٹرکٹ ناظمین خیبرپختونخوا ایسوسی ایشن کے نام سے فورم تشکیل دیا تین جون کوبنی گالہ میں مظاہرے کااعلان کردیا،ضلع ناظم شانگلہ نیازمحمدکاپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 23 مئی 2016 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ناظمین فنڈزنہ ملنے پرسراپااحتجاج بن گئے، تین جون کوبنی گالہ میں مظاہرے کااعلان کردیا۔ پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شانگلہ کے ضلعی ناظم نیازاحمدکاکہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات کو ایک سال پوراہونے کوہے عوام نے اپنے لئے نمائندے منتخب کرلئے ہیں اور اب ان سے ترقیاتی منصوبوں کی توقع کررہے ہیں تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اورفنڈزکی عدم فراہمی کے باعث بلدیاتی نظام ٹھپ ہوکررہ گیاہے صوبائی حکومت کے بعض وزراء اس نظام کو ناکارہ بناناچاہتے ہیں اس لئے فنڈزریلیزکرنے میں رکاوٹیں پیداکررہے ہیں انکاکہناتھاکہ صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کے تحت ضلاع کو 43ارب روپے دینے کے نام نہاددعوے کررہی ہے لیکن حقیقت میں کچھ نہیں ہے مذکورہ رقم میں 13ارب روپے حکومت کے ممبران کوریلیزکئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے ضلعی حکومتوں کے لئے مختص فنڈمیں اب تک30ارب روپے دواقساط میں اداکئے ہیں لیکن حکومت نے اس فنڈمیں اضلاع اور تحصیل کی حکومتوں سے پچاس فیصد جبکہ ویلج کونسل کے فنڈسے70فیصدکٹوتی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیازاحمدکاکہناتھاکہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کواختیارات منتقلی نہیں کئے جوکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اوررولزآف بزنس کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ اختیارات نہ ملنے اوراورفنڈزجاری نہ کرنے کیخلاف تین جون کوبنی گالہ میں مظاہرے کااعلان کردیاہے اوراس مقصد کیلئے صوبے کے ناظمین پرمشتمل آل ڈسٹرکٹ ناظمین خیبرپختونخوا ایسوسی ایشن کے نام سے فورم تشکیل دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :