ترکی میں پہلی ورلڈ ہیومینٹیرین سمٹ ،اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے افتتاح کیا

کانفرنس میں این ڈی ایم اے کی طرف سے نمائش کا اہتمام، پاکستان کی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کاوشوں اور سرگرمیوں کو سراہا گیا

پیر 23 مئی 2016 22:11

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) اقوام متحدہ (یو این) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیشن کیوینگ واکنگ نے ترکی میں پہلی ورلڈ ہیومینٹیرین سمٹ (ڈبلیو ایچ ایس) کا افتتاح کیا۔ اس کانفرنس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (این ڈی ایم اے) کی طرف سے نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

یو این کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے پاکستانی نمائش کا دورہ کیا اور اس موقع پر پاکستان کی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کاوشوں اور سرگرمیوں کو سراہا۔ ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ کے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے نمائش میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹ اور پاکستان کی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرمیوں کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا۔ ورلڈ ہیومینٹیرین سمٹ کا انعقاد اقوام متحدہ کی طرف سے انقرہ میں کیا گیا جس میں انسانی حقوق کے ماہرین، سرکاری اور نجی اداروں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سول سوسائٹی، ڈونرز ایجنسیز، مخیر حضرات، یو این ایجنسیز سمیت دنیا بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔