کسانوں کی فصل کا فیصلہ ہندوستان میں ہونے لگے تو کسانوں کے ہاتھ بھلا کیا آسکتا ہے،شیخ رشید

ہندوستان کے ایجنٹ پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر یہ کھیل اب زیادہ دیر چلنے والا نہیں

پیر 23 مئی 2016 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مئی۔2016ء) ممبر نیشنل اسمبلی اور عوام مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسانوں کی فصل کا فیصلہ جب ہندوستان میں ہونے لگے تو پھر کسانوں کے ہاتھ بھلا کیا آسکتا ہے ہندوستان کے ایجنٹ پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر یہ کھیل اب زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہماری اجناس کی قیمت بھارت میں طے ہورہی ہے اسی لیے آج ملک کی آبادی کا 70فیصد سڑکوں پر ہے اور یہ جمہوریت جلد بیوہ ہونے جارہی ہے نواز شریف اب کسی صورت نہیں بچے گا ہندوستان کی بجلی کھاد اور فصل کا ریٹ دیکھو تو اندازہ ہو جاتا ہے کہ ہمارے اپنے ہی ہمارے پیٹ پر چھری چلا رہے ہیں نور خان کمیشن کا فیصلہ ابھی نہیں آیا اور میں بچے سے بڑا ہو گیا اسی طرح دیگر بنائے گئے کمیشن بھی صرف وقت کا ضیاء ثابت ہوئے اب ان چوروں کو جیل بھیج کر ہی دم لیں گے جنھوں نے ملک لوٹا اور آج پاکستان کا بچہ ایک لاکھ سے بھی زیادہ کا مقروض ہے جبکہ کچھ ہی عرصہ قبل پیدا ہونے والا بچہ صرف 35ہزار کا مقروض تھا یہ چور ڈاکو کمیشن خور ملک دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر عوام کوکنگال کر رہے ہیں مگر اب 2016میں ہی نواز شریف کی حکومت ختم ہونے جارہی ہے جب تک کسان کو سستی بجلی سستی کھاد سستی تعلیم نہیں ملے گی ملک ترقی نہیں کرے گا عید کے بعد پورے ملک سے کسان راشن اپنے ساتھ لائیں کیونکہ دولت بیرونی ملکوں میں لے جانے والوں کے خلاف جنگ کا آغاز ہو گا جن حکمرانوں کے بچے باہر پیسہ باہر گاڑیاں باہر گھر باہر انہیں ہم پر حکومت کا کوئی حق حاصل نہیں آج پاکستان میں غریب کے لیے صرف قبرستان ہی بچا ہے اور وہاں بھی قبر کی قیمت پندرہ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور یہ سب ان حکمرانوں کی وجہ سے ہے جو گلی محلوں سے اٹھ کر آج لند ن برطانیہ میں اربوں روپے کی جائیداد کے مالک بن بیٹھے یہ سمجھتے ہیں کہ پھر جدہ بھاگ جائیں گے مگر اب کی بار انہیں یہیں مچھر کاٹیں گے اور ان کا آخری ٹھکانہ بھی جیل ہی ثابت ہو گا کیونکہ انھوں نے غریب کا حق کھایا ملک کا غریب اب اپنا حق کھانے والوں کو صرف جیل میں دیکھنا چاہتا ہے ان کا جانا ٹھہر چکا صرف عید کا انتظار ہے عید کے بعد یہ جمہوریت بیوہ ہو جائے گی میں سات دفعہ وزیر بنا ہوں مگر جو حشرمیاں برادران نے پاکستانی عوام کے ساتھ کیا اس کی مثال ماضی میں کہیں دور دور تک نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :