Live Updates

تحریک انصاف اقتدار میں آکر کسان کو خوشحال کردیگی،چوہدری سرور

حکمرانوں کی کسانوں کیخلاف پالیساں ملک دشمنوں سے بھی زیادہ خطر ناک ہیں ‘(ن) لیگ والوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کسان اپنی زمین لندن ‘امر یکہ دوبئی میں لیکر نہیں جائیں بلکہ یہاں ہی رہیں گے مسائل حکومت کو حل کر نا ہوں گے ‘حکمران میٹروٹرین پر200ارب لگاتے ہیں مگر کسانوں کو سبسڈی دینے کو تیار نہیں،پنجاب اسمبلی کے سامنے پاکستان کسان اتحا د کونسل کے احتجاجی دھر نے سے خطاب

پیر 23 مئی 2016 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں‘ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو کسان کو خوشحال کر دیں گے ‘حکمرانوں کی کسانوں کیخلاف پالیساں ملک دشمنوں سے بھی زیادہ خطر ناک ہیں ‘(ن) لیگ والوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کسان اپنی زمین لندن ‘امر یکہ دوبئی میں لیکر نہیں جائیں بلکہ یہاں ہی رہیں گے انکے مسائل حکومت کو حل کر نا ہوں گے ‘حکمران میٹروٹرین پر200راب لگاتے ہیں مگر کسانوں کو سبسڈی دینے کو تیار نہیں ۔

وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے پاکستان کسان اتحا د کونسل کے احتجاجی دھر نے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ‘کسان اتحا دکونسل کے خالد کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو کسان کو خوشحال کر دیں گے‘موجودہ حکمران کسان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور ملک بھر کے کسانوں کی جنگ آج لاہور میں لڑی جا رہی ہے‘ حکمران آتے ہیں ، وعدے کرتے ہیں اور اگلے دل بھول جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی پالیساں کسانوں سمیت پوری عوام کیلئے خطر ناک ہیں ا ور ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی مسائل میں کمی نہیں اضا فہ ہو رہا ہے آج پاکستان کا کسان حکمرانوں کی پالیسوں سے تنگ آکر خود کشیاں کر رہے ہیں مگر حکمران اپنے کسان کو فائدہ دینے کی بجائے بھارت کے کسانوں کو فائدہ دینے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ صرف ویہی منصوبے بناتی ہے جہاں انکو اپنا سیاسی فائدہ نظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ ہیں انکے احتجاجی دھر نوں سمیت ہر احتجاج میں گلی محلوں میں انکے ساتھ ہوں گے کیونکہ جب تک کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے ملک میں خوشحالی نہیں آئیگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات