سکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے کراچی میں محمد ولی نامی شخص کے فلیٹ کا پتا لگا لیا

نوشکی میں فضائی حملے میں مارے جانے والے محمد ولی نے کراچی میں اپنا فلیٹ کرائے پر دے رکھا تھا

پیر 23 مئی 2016 22:05

سکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے کراچی میں محمد ولی نامی شخص کے فلیٹ کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مئی۔2016ء) نوشکی میں فضائی حملے میں مارے جانے والے محمد ولی نے کراچی میں اپنا فلیٹ کرائے پر دے رکھا تھا،ولی محمد نے کالعدم تنظیم کراچی کے نائب کمانڈر جبارچریاسے خریدا تھا، سیکیورٹی اداروں نے جبار چریا کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکیوری ادارے کے اہلکاروں نے کراچی میں محمد ولی نامی شخص کے فلیٹ کو پتا لگا لیا ہے ، ولی محمد نے فیلٹ کرائے پر دے رکھا تھا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کرائے دار محمد شاہد نے اپنے بیان میں بتایا کہ فلیٹ لیتے وقت اس کی محمد ولی سے ملاقات ہوئی تھی۔

ولی محمد کا فلیٹ سہراب گوٹھ میں بسم اللہ ٹیرس میں ہے جس کا نمبر 016ہے ،جس میں رہائش پذیر کرائے دار محمد شاہد نے چند ماہ قبل فلیٹ کرائے پر لیا۔ فلیٹ اسٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے کرائے پر حاصل کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے کرائے دار سے کرائے نامہ لے لیا ہے جبکہ اسٹیٹ ایجنٹ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ولی محمد نے مذکورہ فلیٹ جبار چریا نامی شخص سے خریدا تھا اور جبار چریا نامی شخص کالعدم تنظیم کا کراچی کا نائب کمانڈر تھا جسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :