چنیوٹ،فیصل آباد روڈ پر تیزر فتار ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، خاتون جاں بحق،2 افراد شدید زخمی

پیر 23 مئی 2016 21:58

چنیوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) فیصل آباد روڈ پر تیزر فتار ڈیمپر اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم ایک خاتون جاں بحق دو افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق شمس ملز کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ڈیمپر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار ستر سالہ جنت بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ رکشہ میں سوار دو افراد علی شیر ، اور ممتاز ساکن بھٹو کالونی شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :