سراج الحق کی نسیم صدیقی ،علی محمد ، مختار قریشی اور کاشف حفیظ سے ملاقات و اظہار ِ تعزیت

مرحومین کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعاکی

پیر 23 مئی 2016 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ۔سراج الحق نے مر حومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِجمیل کی دعا کی ۔اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن بھی مو جود تھے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے جماعت اسلامی کراچی کے سابق ڈپٹی سیکریٹری علی محمد سے بھی ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کر تے ہوئے مر حومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔علاوہ ازیں سراج الحق نے ماڈل کالونی کی یوسی کے منتخب کونسلر مختار قریشی سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کر تے ہوئے مر حومہ کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔

اس مو قع پر حافظ نعیم الرحمن اور یونس بارائی بھی موجود تھے۔دریں اثناء سراج الحق نے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے سابق صدر عاطف حفیظ اور جماعت اسلامی کراچی کے شوشل میڈیا کے انچارج کاشف حفیظ کی ہمشیرہ کے انتقال پر بھی ان کے گھر جا کر لواحقین سے اظہار ِ تعزیت کیااور مر حومہ کی مغفرت کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :