تین روز انسداد پولیو مہم شروع ، 229 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 مئی 2016 20:07

کامونکے(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23مئی۔2016ء) :تین روز انسداد پولیو مہم شروع ،ایک لاکھ تین ہزار نوسو اٹھانوے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 229 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فہد مختار بٹر کی،ٹاؤن سپروائزر کاشف منظور اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن محمد اکبر خاں کی زیر نگرانی تین روز انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیاگیا ہے ایک لاکھ تین ہزار نوسو اٹھانوے بچوں کے ٹارگٹ کو پوراکرنے کے لئے ٹوٹل 229 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں بی ایچ یو 21 فکس پوائنٹ ،ٹرانزٹ پوائنٹ 7 جبکہ 201موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوکہ گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے ،اس کے علاوہ 24 یوسی ایم اور اور 45 ایر یا انچارج مقرر کئے گئے ہیں ،اس حوالہ سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹر فہد بٹر نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کو بھرپور طریقہ سے کامیاب بنایا جائے گا اور ٹیموں کو ہدائت کی ہے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے ۔

متعلقہ عنوان :