کوٹلی نواب میں کبڈی ٹورنا منٹ ،پولیس اور واپڈا کے کھلاڑیوں نے تھپڑوں کی بارش کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 مئی 2016 20:07

کامونکے(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23مئی۔2016ء) :کوٹلی نواب میں صوبائی سطح کا طمانچہ دار کبڈی ٹورنا منٹ ،پولیس اور واپڈا نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی زیادہ تھپڑ مارنے پر واپڈا کے شفیق چشتی کی ٹیم نے فتح حاصل کرلی ۔تفصیلات کے مطابق کامونکے کے نواحی علاقہ کوٹلی نواب میں چوہدری فرخ جاوید سوہل اور چوہدری شاہداشرف سندھو کی طرف سے پنجاب کا سب سے بڑا طمانچہ دار کبڈی میچ کا انعقاد کیاگیا ۔

(جاری ہے)

جس میں مہمان خصوصی چوہدری کاشف آف راجہ بھلہ چےئرمین یوسی گھنیاں چوہدری عرفان یونس ورک ،مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شیخ ندیم مختار،محمد فیصل،قیصراقبال سوہل سمیت دیگر کاروباری اور سیاسی شخصیات نے بھرپور طریقہ سے شرکت کی ٹورنامنٹ میں حافظ محمد امجد نے کمنٹری کے فرائض انجام دئیے،میچ میں میں لاہور ،ساہیوال سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے قومی سطح کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی،میچ میں انٹرنیشنل کھلاڑی شفیق چشتی ،نعیم سندھو ،جانی سنیارا،قاصو قصائی ،سب انسپکٹر حبیب اللہ تتلہ ،اجلی جٹ ،امرود خان اور خادم خان پٹھان وغیرہ نے شرکت کی مقابلہ واپڈا کی طرف سے کپتان شفیق چشتی اور محکمہ پولیس کی طرف سے کپتان نعیم سندھو واہگہ بارڈر لاہور کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے تھپڑوں کی بارش کردی ،دلچسپ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب چک جھمرہ سے محکمہ پولیس کا سب انسپکٹر حبیب اللہ تتلہ اور اس کا حریف ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کررہے تھے تاہم مقابلہ سب انسپکٹر نے جیت لیا اسی طرح قومی کھلاڑی رانا علی شان نے اپنے حریف کو چت کردیا اور خود مین آف دی میچ قرار پائے طمانچوں کی وجہ سے کئی کھلاڑیوں کے منہ اور جسم کے حصوں سے خون بھی بہنے لگا جبکہ ایک کھلاڑی کی حالت غیر ہوگئی ،آخر میں مہمان خصوصی چوہدری کاشف نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام دینے کے علاوہ ٹورنامنٹ کے لئے پچاس ہزارروپے جبکہ چوہدری عرفان یونس ورک نے دس ہزارروپے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :