الیکشن کمیشن کا میونسپل کارپوریشن مری کی 5 یونین کونسلوں میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان
انتخابات14 جون کو ہونگے، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 25 اور 26 مئی تک ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا سکتے ہیں
پیر 23 مئی 2016 19:47
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے میونسپل کارپوریشن مری (ایم سی ایم) کی 5 یونین کونسلوں میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
(جاری ہے)
ای سی پی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن مری (ایم سی ایم) کی یونین کونسل نمبر 3 (مری سٹی)، یونین کونسل نمبر 4 (گھوڑا گلی)، یونین کونسل نمبر 5 (نمبل)، یونین کونسل نمبر 6 (تریٹ) اور یونین کونسل نمبر 8 میں 14 جون 2016ء کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 25 اور 26 مئی 2016ء تک ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی لسٹ اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا اعلان 4 جون 2016ء کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد وفاقی صوبائی حکومت کے عہدیداران اور سرکاری افسران علاقوں کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.