سکھر،دکان پر قبضے کے خلاف بلوچ برادری کا ایس ایس پی آفس کے باہر احتجاج

پیر 23 مئی 2016 19:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) دکان پر قبضے کے خلاف سکھر کے علاقے آچر گھٹی کے بلوچ برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملوث افراد کی گرفتاری اور تحفظ فراہمی کیلئے نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل خواتین مسمات رفعت خاتون، بانو ، شرافت و دیگر نے بتایا کہ ہمارا حرا میڈیکل سینٹر کے قریب ایک چائے کی دکان ہے بااثر افراد بشیر مہر ، سنی جتوئی ، شفیع مہر و دیگر افراد آئے روز دکان پر آکر بیٹھ جاتے ہیں اور نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں گذشتہ رات بھی جوابداروں نے دکان پر گھس کر دکان پر موجود افراد کیساتھ بدتمیزی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا مظاہرے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے مظاہرین سے ملاقات کر کے تمام صورتحال معلوم کیں اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ انہیں ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :